لادن گروپ کو مسجد نبوی میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کو مسجد نبوی کے جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزات خزانہ کی جانب سے بن لادن گروپ کو 29 دسمبر کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا تھا جس میں فرم کو مسجد نبوی کے لیے نئے توسیعی منصوبوں پرکام شروع کرنے سے روکنے کا حکم دیا گیا۔ بن لادن گروپ کو تازہ حکم سعودی عرب میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے ایک روز بعد جاری کیا گیا۔ مکتوب کی ایک نقل مسجد نبوی کے توسیع پروجیکٹ کے مشیر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ نے بن لادن گروپ کو مسجد نبوی کی توسیع کے جاری پروجیکٹ مکمل کرنے کی اور نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت مسجد نبوی کی توسیع کے ضمن میں کئی اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں برساتی پانی کی نکاسی، الیکٹرک سسٹم کو محفوظ بنانے، دیواروں کو مضبوط بنانے اورمسجد کے اندرونی اور بیرونی احاطے میں روشنی کا نظام بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں