بشارالاسد کی والدہ کا 86 سال کی عمر میں انتقال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ انیسہ مخلوف ہفتے کی شام انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’سانا‘‘ کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ کے انتقال پر ایوان صدر کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایوان صدر کے بیان کے مطابق صدر بشارالاسد کی والدہ اور سابق صدر حافظ الاسد کی بیوہ 6 فروری بروز ہفتہ 86 سال کی عمرمیں دمشق میں انتقال کر گئیں۔

’’سانا‘‘ کے مطابق بشارالاسد کی متوفیہ والد سنہ 1930ء میں اللاذقیہ شہرمیں پیدا ہوئیں اور سنہ 1957ء کو وہ حافظ الاسد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ان کے کل پانچ بیٹے بیٹیاں ہیں جن میں صدر بشارالاسد، ماھر الاسد اور بشریٰ اسد حیات جب کہ باسل اور مجد وفات پا چکے ہیں۔

سنہ2012ء میں یورپی یونین نے جب شام پر اقتصادی پابندیاں عاید کیں تو پابندیوں کی فہرست میں بشارالاسد کی اہلیہ اور اس کی ہمشیرہ کا نام بھی شامل تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں