ایران: پاسداران انقلاب کے کیمپ پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران میں الحمیدیہ شہر کے نزدیک ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک فوجی کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ صوبے کے صدر مقام اہواز اور حمیدیہ کے درمیان شارع عام پر ہونے والی والی یہ کارروائی "عرب اسٹرگل موومنٹ فار لبریشن آف اہواز" کے ایک عسکری ونگ العقاب بریگیڈ نے کی۔

بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملہ آور گروپ نے کیمپ کو شدید نقصان پہنچایا جہاں ایرانی باسیج کے ارکان اور عراقی پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے ملیشیاؤں کو تربیت دی جاتی ہے۔

حملہ آور گروپ کی پاسداران انقلاب کے ارکان کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں پاسداران کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ حملہ آوروں نے جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے بعد وہ اپنے مراکز پر واپس لوٹ آئے۔ حملے کے بعد پاسداران انقلاب نے سیکورٹی فورسز کی مدد سے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں سے تفتیش کے لیے چوکیاں قائم کرلیں۔ اس کے علاوہ اہوازیوں کی تلاش میں سیکورٹی فورسز نے علاقے میں گشت بھی کیا۔

واضح رہے کہ یہ کارروائی "عرب اسٹرگل موومنٹ فار لبریشن آف اہواز" کے ان بیانات کے کچھ ہی عرصے بعد سامنے آئی ہے جن میں ایرانی حکومت کو "عرب اہوازی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب" کا سلسلہ جاری رکھنے کی صورت میں مزید عسکری کارروائیوں کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں پاپولر موبیلائزیشن فورسز کی معاونت کی جاتی ہے اور پاسداران انقلاب کے ارکان شام میں بشار الاسد کی حکومت کو عسکری اور لوجسٹک سپورٹ فراہم کررہے ہیں .... جب کہ اہواز کا علاقہ ایرانی حکومت کے جبر و استبداد کے زیرعتاب ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں