صحن مطاف میں دنیا کا سب بڑا چھاتہ نصب کرنے کی تیاری
چھاتے کی ’بیس‘ مسجد حرام میں پہنچا دی گئی
حرم مکی توسیع کے جاری منصوبے کے تحت سعودی حکومت نے مطاف کے صحن میں دُنیا کا سب سے بڑا چھاتہ نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ چھاتہ نصب کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ماہرین کی خصوصی کاوشوں سے تیار کردہ عظیم الشان چھاتے کی ’بیس‘ [نچلا حصہ] مسجد حرام میں پہنچا دی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صحن مطاف کے لیے تیار کردہ چھاتے کی بیس کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے اپنی مختص جگہ پر نصب کیا جا رہا ہے۔ چھاتے کے بقیہ حصے جن کا کل وزن 600 ٹن ہو گا جلد ہی مسجد حرام میں پہنچا دیے جائیں گے۔
صحن مطاف میں چھاتے کی تنصیب توسیع حرم کے تیسرے اور آخری مرحلے میں شامل ہے۔ توسیع کا آخری مرحلہ تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ چھاتے کی تنصیب کا مقصد موسم گرما میں شدید درجہ حرارت کے دوران معمترین کو سایہ فراہم کرنا ہے۔ چھاتے کے دیگراجزاء جلد ہی مسجد حرام میں پہنچا کر اسے مکمل کر لیا جائے گا۔
-
عارضی مطاف آئندہ ماہ صیام تک ہٹانے کا فیصلہ
مسجد حرام کی توسیع کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیت اللہ کے طواف کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
توسیع مطاف کا تیسرا مرحلہ قریب الاختتام
مطاف کی توسیع کے بعد 60 لاکھ زائرین عمرہ ادا کرسکیں گے
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام کا مطاف توسیعی منصوبہ آخری مراحل میں داخل
35000 مزدور اور کاریگر منصوبے کی جلد از جلد تکمیل میں مصروف ہیں
مشرق وسطی