یمن میں اماراتی طیارہ گر کر تباہ ، 2 پائلٹ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کو واپس لانے کے لیے فوجی آپریشن میں مصروف عرب اتحادی افواج کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی اراضی میں پیر کی صبح متحدہ عرب امارات کا ایک میراج لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے.. طیارے کو حادثہ فنی خرابی کے سبب پیش آیا۔

اس سے قبل امارات نے یمن میں عرب اتحادی افواج میں شریک اپنی افواج کے ایک لڑاکا طیارے کے لاپتہ ہوجانے کا اعلان کیا تھا۔

ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی نے مقامی یمنی ذمہ دار کے حوالے سے بتایا تھا کہ ملک کے جنوبی شہر عدن میں پہاڑی علاقے میں ایک اماراتی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے کے پائلٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عدن کے شمال میں واقع گورنری کے ڈائریکٹر جنرل ہانی الیزیدی نے بتایا کہ یمنی حکام کو پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں