سعودی عرب : جدہ میں سماعت سے محروم 3 ہزار ڈرائیور !
سعودی عرب کے شہر جدہ کی پولیس میں حادثات کی تحقیقات کے افسر میجر حسین الوادعی کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی اہم وجوہات میں تیز رفتاری، ٹریفک کے اصول و ضوابط کی عدم پابندی اور سڑک پر یک دم پیش آنے والی صورت سے خبردار نہ رہنا شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات جدہ میں خلیجی ہفتہءِ ٹریفک کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں سے متعلق ایک لیکچر میں کہی۔
عربی روزنامے "المدینہ" کے مطابق الوادعی نے واضح کیا کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات 17 سے 25 سال کے نوجوانوں کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ انہوں نے والدین اور سرپرستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور کسی بھی صورت میں بغیر لائسنس کے انہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں۔ ان کے مطابق سڑک پر گاڑیوں سے اسکریچز لگانے والے اکثر نوجوان امتحانوں اور چھٹیوں کے زمانے میں پکڑے جاتے ہیں۔
میجر حسین الوادعی نے بتایا کہ جدہ شہر میں 3000 کے قریب سماعت سے محروم افراد ہیں جن میں اکثریت لائسنس یافتہ ہے اور گاڑی چلاتی ہے.. مستقبل قریب میں ٹریفک اہل کاروں اور افسران کو اشاروں کی زبان سکھانے کے لیے خصوصی کورسز کرائیں جائیں گے تاکہ سماعت سے محروم افراد کو خدمات پیش کرنے میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔ جدہ کے ڈیف کلب میں ہونے والے اس لیکچر کے دوران الوادعی نے مملکت میں ٹریفک کے کنٹرول کے لیے بنائے جانے والے خودکار نظام "ساہر" کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس نظام کو ڈرائیور حضرات کی خدمات اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ الوادعی کے مطابق اس نظام کی نتیجے میں حادثات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے ۔
-
سعودی عرب: جیل میں شادی کا جشن
ولی عہد کا قیدی دلہا کو رقم اور دلہن کو بیش قیمت گھڑی کا تحفہ
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب : موبائل کے کاروبار سے غیرملکیوں کی بے دخلی کا فیصلہ
سعودی عرب کے وزیر محنت ڈاکٹر مفرج بن سعد الحقبانی نے مملکت میں موبائل کی فروخت اور ...
مشرق وسطی -
’سیلفی‘ جو زندگی کی آخری یادگار ثابت ہوئی!
سعودی عرب کے چار اساتذہ سیلفی بنانے کے کچھ دیر بعد جاں بحق
مشرق وسطی