ایران : نوروز کے جشن کی تقریب پر حملہ ، متعدد فوجی ہلاک
ایک بلوچی گروپ "انصار الفرقان" نے ایرانی سال نو کے تہوار نوروز کے موقع پر فوجی تقریب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
مذکورہ سنی بلوچی گروپ کی جانب سے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم نے مؤرخہ 20 مارچ 2016 بروز اتوار جابہار کے اقتصادی زون میں ایرانی فورسز کے ایک مجمع کو نشانہ بنایا"۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے کے وقت یہ فوجی ایرانی سال نو کے تہوار نوروز کو منانے میں مصروف تھے.. بیان میں انصار الفرقان نے اس کو "مجوسیوں کا تہوار نوروز"قرار دیا۔
جابہار کی بندرگاہ "سيستان اور بلوچستان" کے جنوب میں بحر عرب پر پاکستانی صوبے بلوچستان کے ساتھ واقع ہے۔ ایران ایک منصوبے کے تحت اس بندرگاہ کو ترقی دے کر اسے ریل کی پٹریوں سے مربوط کرنا چاہتا ہے.. اس طرح یہ وسطی ایشیا میں خشکی سے محصور ممالک کے لیے بحری راستہ (قائم مقام بندگاہ) بن جائے گی۔ ان ممالک میں تاجکستان، افغانستان، قرغستان، قازقستان، ازبکستان، ترکمانستان شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران مذکورہ بندرگاہ کو بھارت اور پاکستان سے بھی جوڑنا چاہتا ہے۔
"انصار الفرقان" نامی گروپ عام طور پر ایرانی بلوچستان کے جنوب میں سرگرم رہتا ہے جہاں اسٹریجک اہمیت کا حامل شہر جابہار واقع ہے۔
-
شاہ سلمان کےعزم نو اور تعمیرو ترقی کا ایک سال!
خادم الحرمین الشریفین کی ایک سالہ خدمات کا طائرانہ جائزہ
بين الاقوامى -
دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات کی ایک جھلک کیمرہ کی آنکھ سے
آتشزدگی کے باوجود نئے سال کو خوش آمدید کہنا دبئی کی ہمت کا اظہار ہے
مشرق وسطی -
ترکی : سالِ نو پر حملوں کی سازش،داعش کے دو مشتبہ جنگجو گرفتار
ترک پولیس نے دارالحکومت انقرہ میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے تعلق رکھنے والے دو ...
بين الاقوامى