شام میں تدمر کی آزادی.. 2000 روسی فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جمعرات کے روز خبررساں ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ باروردی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے روسی ماہرین پر مشتمل یونٹ شام پہنچ گیا ہے جہاں وہ تدمر کے تاریخی اور قدیم شہر میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کی ذمہ داری سرانجام دے گا۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوجی مشیران نے شام کے اس قدیم شہر کو آزاد کرانے کے آپریشن کی منصوبہ بندی میں براہ راست کردار ادا کیا۔

وزارت کے مطابق روسی طیاروں نے محاصرے زدہ شہر کو داعش تنظیم سے آزاد کرنے کے لیے دو ہزار سے زیادہ فضائی حملے کیے۔

شامی حکومت کی فوج نے روسی طیاروں کی بھرپور فضائی سپورٹ کے ساتھ رواں ہفتے کے اوائل میں تدمر کے تاریخی شہر پر دوبارہ سے کنٹرول حاصل کرلیا تھا جو 2014 کے بعد سے داعش تنظیم کے لیے سب سے بڑا دھچکا ہے۔

شامی صدر بشار الاسد نے بدھ کے روز اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ تدمر سے دہشت گرد عناصر کے نکل جانے کے بعد اس تاریخی شہر کی بحالی میں شام کی مدد کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں