عراق : داعش کے قید خانے سے 1500 افراد آزاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق میں سرکاری افواج نے داعش تنظیم کے ایک زیرزمین قیدخانے سے تقریبا 1500 افراد کو آزاد کرا لیا ہے۔ حکام کے مطابق زیرحراست افراد کو مغربی صوبے الانبار میں داعش کے ایک اہم ترین گڑھ سمجھے جانے والے ہیت ڈسٹرکٹ سے بازیاب کرایا گیا۔

عراقی فورسز دریائے فرات کے ساتھ واقع ڈسٹرکٹ ہیت کے کچھ حصے پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ ملک کے مغربی حصے میں شدت پسندوں کو اس مرکزی گڑھ میں شکست سے دوچار کرنے کے لیے معرکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر عراقی فوج کے کرنل فاضل النمراوی نے بتایا کہ "سیکورٹی فورسز کے ہیت کو داعش سے آزاد اور کلیئر کرانے کے لیے پیش قدمی کے دوران ایک بڑا قیدخانہ مل گیا"۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیرزمین بنائے گئے اس قیدخانے میں عراقی فورسز کو تقریبا 1500 افراد ملے جن کو تنظیم نے گرفتار کرکے رکھا ہوا تھا، فورسز نے تمام افراد کو رہا کر دیا۔

الانبار کے مقامی ذمہ دار مال اللہ العبیدی کے مطابق اس قیدخانے میں موجود افراد کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل تھی۔

عراقی فورسز نے گزشتہ برس ایک فوجی آپریشن کے نتیجے میں الانبار صوبے کے سب سے بڑے شہر الرمادی پر عمومی کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ ہیت کے مکمل طور پر واپس لیے جانے کے بعد شام اور اردن کی سرحدوں سے ملنے والے عراقی صوبے الانبار کے تین بڑے شہر داعش کے قبضے میں رہ جائیں گے جو کہ فلوجہ، رطبہ اور قائم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں