ایران کا مجاہدین خلق سے متعلق گروپ کے خاتمے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع سیستان اور بلوچستان کے صوبوں میں حزب اختلاف کی تنظیم "مجاہدین خلق" سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی "تسنيم" کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایک ذیلی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد مارانی کا کہنا ہے کہ ان کی فورس نے مذکورہ گروپ کے کمانڈر احمد صحوئی اور 4 دیگر ارکان کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی (ایرانی) بلوچستان کے شہر نیک شہر میں کی گئی۔ اس دوران گروپ کے ارکان کو ہلاک کرنے کے بعد 5 ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیے گئے۔

مارانی کے مطابق سیستان اور بلوچستان میں متعلقہ ادارے کافی عرصے سے اس گروپ کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاسداران انقلاب کی فورسز کی مجاہدین خلق سے تعلق رکھنے والے گروپ کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اس سے قبل کئی برس تک جاری خونریز لڑائیوں میں ایک فریق بلوچی مسلح گروپ ہوتے تھے اور دوسرا فریق ایرانی پاسداران انقلاب اور پولیس پر مشتمل ہوا کرتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں