شام : سلیمانی کی حاضری.. پاسداران انقلاب کو بھاری جانی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا کے صفحات پر ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم فیلق القدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر نشر کی گئیں ہیں۔ سلیمانی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ حلب کے جنوب میں تلہ العیس کے قصبے اور دیگر دیہاتوں کا کنٹرول واپس لینے کے لیے شامی سرکاری فوج، پاسداران انقلاب اور ملیشیاؤں کی مشترکہ مہم کی کمان کے لیے شام پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران شامی اپوزیشن نے ان علاقوں میں لڑائی کے دوران پاسداران انقلاب کے ارکان کے مارے جانے کا ذکر کیا اور تہران حکومت کی جانب سے ان میں سے بہت سوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 18 ہوچکی ہے۔ ان میں پاسداران انقلاب کے افسران اور سپاہیوں کے علاوہ افغان اور پاکستانی ملیشیاؤں کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ ان میں بعض افراد کی ایران کے مختلف علاقوں میں تدفین کی رپورٹیں اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

"ابنا" نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے دو اہل کار محمد جبلی اور ابوالفضل راہ چمنی گزشتہ روز (بدھ کو) شامی قصبے تل العیس میں مارے گئے۔

ان کے علاوہ پاسداران انقلاب کے 4 افسران ان ہی لڑائیوں میں گزشتہ تین روز کے دوران مارے گئے۔ ادھر پاسداران انقلاب کے زیرانتظام نیوز ایجنسی "مشرق" کا کہنا ہے کہ منگل کے روز پہنچنے والے ایرانی فوج کے کمانڈوز شام کے جنوبی اور مغربی نواحی علاقوں میں بعض دیہاتوں اور قصبوں کا کنٹرول واپس لینے کی کارروائیوں میں روسی افواج اور حزب اللہ کی فورس کے ساتھ شریک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size