شام میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 ہواباز ہلاک
روس کا M-28 N طرز کا ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر شام کے وسطی شہر حمص کے مضافات میں منگل کے روز گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دو روسی ہواباز ہلاک ہو گئے۔
روسی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر کو گرنے سے پہلے زمین سے نشانہ بنانے کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔ تباہ ہونے والا کاپٹر 'رات کا شکاری' نام سے مشہور تھا۔
وزارت دفاع کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ منگل کو علی الصباح حمص شہر کی فضائی حدود میں پیش آیا۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے دونوں ہوابازوں کی لاشیں حمیمیم ائر بیس پر منتقل کر دی گئیں ہیں جہاں سے شام میں کی جانے والی روسی فضائی کارروائیوں کی کواڈی نیشن کی جاتی ہے۔