دمشق کے قریب شامی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ
انٹرنیٹ پر پوسٹ ویڈیو پر داعش کا ہواباز پکڑنے کا دعوی
شام میں سرگرم انتہا پسند تنظیم 'داعش' نے بشار الاسد کی وفادار فضائیہ میں شامل ایک لڑاکا طیارہ کے جمعہ کے روز دمشق کے نواح میں گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لوڈ کی ہے۔ یہ طیارہ دمشق ہوائی اڈے کے جنوبی پہاڑی سلسلہ کوہ دکوہ میں گر کر تباہ ہوا، تاہم ابھی تک اس کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ویڈیو میں تباہ ہونے والے طیارہ کے جلتے ہوئے ڈھانچے کے گرد داعش کے جنگجو دیکھے جا سکتے ہیں۔ طیارے پر شامی پرچم بھی نمایاں نظر آ رہا ہے۔
درایں اثنا دہشت گرد تنظیم سے وابستہ خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ جائے حادثہ کے قریب سے شامی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کے پائیلٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہواباز کی شناخت عزام عید کے نام سے ہوئی ہے جو حماہ شہر کا پیدائشی ہے۔ ہواباز نے طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پیراشوٹ کے ذریعے مشرقی دمشق کے علاقے میں چھلانگ لگائی۔
ادھر شام میں انسانی حقوق کی صورتحال مانیٹر کرنے والی شامی آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز سرکاری فضائیہ نے شمالی شہر حلب کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 19 افراد ہلاک ہوئے۔
-
دوما پر شامی فضائیہ کا نیا حملہ، 50 افراد ہلاک
شام کی مقامی کوارڈی نیشن کمیٹیوں کے مطابق شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی دمشق کے ...
مشرق وسطی -
شامی فضائیہ کی داعش کے زیر قبضہ تدمر پر بمباری
شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے زیر قبضہ قدیم شہر تدمر اور اس کے نواح میں ...
مشرق وسطی -
شامی فضائیہ کے حملوں میں 45 شہری ہلاک
72 گھنٹوں میں شامی فوج کے 470 فضائی حملے
مشرق وسطی