یمن : مارب میں خودکش دھماکا ، 7 افراد ہلاک
یمن میں پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع شہر مارب کے ایک عوامی بازار میں جمعہ کے روز ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں سات افراد ہلاک اور 15 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ گنجان آباد بازار میں حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
یاد رہے کہ یمنی سرکاری فورسز کے زیرانتظام انٹیلجنس اداروں نے چند روز قبل حوثی اور صالح ملیشیاؤں کے زیرانتظام سب سے بڑے دہشت گرد اور تخریبی نیٹ ورک کو ختم کیا تھا۔ یہ نیٹ ورک دہشت گرد اور تخریبی کارروائیوں، ہلاکتوں، انارکی پھیلانے کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
-
القاعدہ کے جنگجوؤں کا یمن کے دو جنوبی شہروں سے انخلاء
یمن میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے قبائلی زعماء کی مداخلت اور کئی ہفتے کی ثالثی کے بعد ...
بين الاقوامى -
یمن: شبوۃ گورنری میں 281 شہری ہلاک، 10 ہزار بے گھر ہوئے
یمن میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک ...
بين الاقوامى -
یمن مذاکرات کے لیے تین الگ الگ کمیٹیاں تشکیل
کویت کی میزبانی میں یمنی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ...
بين الاقوامى