حلب میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 13 فوجی ہلاک
ایران کی طاقت ور فوج پاسداران انقلاب کی جانب سے شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں اپنے 13 فوجی مشیروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مارے جانے والے فوجی حلب میں اسدی فوج کی عسکری امور میں رہ نمائی کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ حلب کے جنوب مغربی علاقے خان طومان میں جمعہ کو شامی مزاحمتی تنظیموں نے گھمسان کی جنگ کے بعد قبضہ کرلیا تھا۔ اس لڑائی میں دسیوں افراد مارے گئے تھے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا کہ حلب میں تازہ لڑائی میں ان کے 13 فوجی افسر اور جوان ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز جیش الفتح نامی شامی اپوزیشن گروپوں کے اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے خان طومان سے اسدی فوج کو نکال باہر کیا ہے۔ جیش الفتح میں القاعدہ کا مقرب گروپ "النصرہ فرنٹ" بھی شامل ہے۔
ادھر ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور حسین امیر عبداللھیان نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعہ کو حلب میں ہونے والی لڑائی میں ان کے کئی عسکری مشیر ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے شام کے محاذ جنگ پر ایران کی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی موجودگی کی سختی سے تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران شام میں اپنے عسکری مشیروں کی تعداد میں اضافہ جاری رکھے گا۔
-
حلب پاسداران انقلاب کا قبرستان بن گیا، مزید 11 ہلاک
چند ایام میں حلب میں ہلاک ایرانی فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی
مشرق وسطی -
خامنہ ای کا مشیر دمشق میں.. حلب میں ایرانی افسران ہلاک
ایرانی مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے دمشق میں شامی صدر بشار الاسد ...
مشرق وسطی -
شام : حلب کے محاذ پر ایرانی فورسز کو بڑی شکست
ایرانی ذرائع ابلاغ نے شام کے قصبے خان طومان اور حلب کے نواحی دیہاتوں میں موجود ...
مشرق وسطی