"مجھے پانی دو".. ملبے کے نیچے سے ایک نئے عمران کی پُکار
شام کے شہر حلب میں ملبے سے نکالے جانے والے بچے عمران کی الم ناک کہانی اور اس کی "خاموش" تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
تاہم عمران کے بعد بھی نئی کہانیوں اور وڈیو کلپس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے بشار الاسد کی فوج کی جانب سے پیچھے چھوڑ جانے والے ملبے کے نیچے سے ایک اور 11 سالہ بچے " احمد " نے نیا جنم لیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر کی جانے والی وڈیو میں ریسکیو ٹیموں کو ایک بچہ ملا جس کا جسم ملبے کے درمیان معلق تھا اور چہرہ خون سے ڈھکا ہوا تھا۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے تقریبا ایک گھنٹے کی محنت کے بعد احمد کو باہر نکال لیا گیا۔
کارروائی کے دوران احمد درد کے سبب رو رہا تھا ، اس دوران اس سے کبھی قرآن پڑھنے اور کبھی باتیں کرنے کو کہا جاتا رہا تاکہ اس کو جاگتا رکھ کر ملبے سے نکالا جا سکے۔
تھکن سے چُور احمد بعض مرتبہ چلا کر کہتا " میں پیاسا ہوں میں پیاسا ہوں میرے لیے پانی لاؤ"۔
کئی مرتبہ کی کوششوں کے بعد بالآخر احمد کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ اس کا پورا خاندان دنیا سے رخصت ہو چکا ہے جن میں والد ، والدہ ، بہن اور اس کی دادی شامل ہیں۔
انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کے مطابق رواں ماہ اگست کے دوران حلب میں 140 سے زیادہ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ خیال ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پورے شام میں تقریبا 50 ہزار بچے موت کی نیند سلا دیے گئے۔
-
"عمران" کے والد نے اپنی شناخت کیوں نہیں ظاہر کی ؟
اگرچہ پوری دنیا شامی بچے عمران دقنیش کے بارے میں بات کر رہی ہے تاہم یہ بھی حقیقت ...
مشرق وسطی -
شام : فضائی حملے میں زخمی عمران دقنیش کا بڑا بھائی علی چل بسا
شام کے شمالی شہر حلب میں ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے والے بچے عمران دقنیش کا ...
مشرق وسطی -
عمران میں یمن کی حوثی ملیشیا کے 17 رہنما ہلاک
یمن کی آئینی حکومت کے بحالی مشن کے لئے سرگرداں عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ...
بين الاقوامى