دبئی : شیخ محمد کا اچانک دورہ ، ڈائریکٹر حضرات غائب
سوشل میڈیا پر کچھ وڈیو کلپس گردش میں ہیں جن میں دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اتوار کی صبح بعض حکومتی محکموں کا دورہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اس دوران انہوں نے بعض دفاتر کو اعلی اہل کاروں سے خالی پایا۔
شیخ محمد نے اتوار کی صبح سویرے سب سے پہلے دبئی کے ہوائی اڈے کا دورہ کر کے وہاں کام کی رفتار کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دیگر محکموں کا رخ کیا جن میں دبئی کی بلدیہ، محکمہ اراضی و املاک اور اقتصادی ترقی کا محکمہ شامل ہیں۔ ان دفاتر میں بعض ڈائریکٹرز اور اعلی اہل کار اپنی نشستوں پر نہیں تھے۔
اس دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت سے مثبت ردعمل سامنے آئے۔ نیوز ویب سائٹ 24.ae کے چیف ایڈیٹر علی بن تمیم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ " اماراتی خاتون کے دن کے موقع پر محمد بن راشد نے سرکاری محکموں کا دورہ کیا اور ان پر یہ انکشاف ہوا کہ ڈائریکٹرز اور سینئر اہل کار موجود نہیں"۔
میڈیا پرسن مریم بنت فہد نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ " محمد بن راشد دبئی کے حکومتی اداروں میں صبح کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہاں کے ڈائریکٹرز اور بڑے اہل کار غائب ہیں"۔
-
دبئی سیٹ۔ 2 کو "ہلال" کی حالت میں چاند کی تصاویر حاصل
متحدہ عرب امارات کے ایک مصنوعی سیارے نے باریک بینی کے ساتھ چاند کی انتہائی واضح ...
مشرق وسطی -
دبئی: دنیا کے پہلے مصنوعی جزیرے کا افتتاح
’ٹیرس برج العرب‘ ٹورزم ویژن 2020ء کی کامیابی کی طرف اہم قدم
بين الاقوامى -
دبئی میں Wi کے بجائے LiFi انٹرنیٹ سروس متعارف
دبئی کی شاہراؤں پر نصب سٹریٹ لائیٹس سے روشنی کے علاوہ اب ایک اور اضافی کام بھی لیا ...
ایڈیٹر کی پسند