سعودی عرب کا بشار حکومت پر جنگ بندی کی پاسداری کے لیے زور
سعودی وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے باور کرایا ہے کہ شام میں عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مملکت جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے جو برادر شامی عوام کی انسانی مشکلات میں کمی لانے کا ذریعہ بنے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب بشار الاسد کی حکومت اور اس کے حلیفوں کی جانب سے اس معاہدے کی پاسداری پر زور دیتا ہے اور یہ توقع کرتا ہے کہ اس کے نتیجے میں شام میں سیاسی عمل کا جنیوا اعلان اول اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق دوبارہ آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا اور روس کی وساطت سے شام کے تمام علاقوں میں پیر کی شب سے جنگ بندی جاری ہے۔تاہم بعض علاقوں سے شامی باغیوں اور سرکاری فوج کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی اطلاعات ملی ہیں۔
-
عربی زبان سعودی عرب کے سامنے ایرانی شکست کا موجب
ایرانی ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ عرب خطے میں بولی اور سمجھی جانے والی عربی ...
بين الاقوامى -
عراق کی شاہراہوں پر سعودی عرب مخالف ایرانی مہم
بغداد سرکار ایران نواز عناصر کے ہاتھوں یرغمال
بين الاقوامى -
یمنی ملیشیا کا سعودی عرب کی جانب چلایا گیا میزائل فضا میں تباہ
سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے یمن کے شمالی علاقے میں موجود حوثی ملیشیا کی جانب ...
بين الاقوامى