شام کے واقعات نے وحشیانہ دور کی یاد دلا دی: جان کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں رونما ہونے والے واقعات دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین انسانی المیہ ہیں جنہوں نے غیر مہذب دور کے وحشی انسانوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔ کیری نے اس تمام تر صورت حال کا ذمہ دار روس اور شامی حکومت کو ٹھہرایا جو اس المیے کو راتوں رات روک سکتے ہیں۔
دوسری جاب فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک روس پر دباؤ کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اس لیے کہ روس شامی اپوزیشن کے خلاف لڑائی میں بشار الاسد کی حکومت کو سپورٹ کر رہا ہے۔
ایک اخباری انٹرویو میں اولاند کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمر پوتن سے کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں تاہم ماسکو پر دباؤ کم کی بغیر.. اس لیے کہ اولاند کے مطابق پوتن شام کا موضوع سنجیدگی سے زیر بحث نہیں لانا چاہتے۔
اولاند نے مزید کہا کہ اولین ترجیحات بم باری کو روکنا، فائر بندی کا ہونا، انسانی امداد کا پہنچنا اور مذاکرات شروع کرنا ہیں۔
-
شام اور یمن میں مداخلت خمینی انقلاب کی ترویج ہے:ایران
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر برائے عسکری امور حسن فیروز آبادی نے ...
بين الاقوامى -
روسی طیارہ بردار جہاز نے بحیرہ روم میں شام کا رخ کر لیا
روسی وزارت دفاع کے مطابق روس کا طیارہ بردار بحری جہاز "ایڈمرل کوزنتسوف" ...
مشرق وسطی -
سوئٹزر لینڈ: شام امن مذاکرات کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم
سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں ہفتے کے روز ہونے والے شام امن مذاکرات کسی پیش رفت کے ...
بين الاقوامى