لبنان : یونی ورسٹی ہال خامنہ ای ہم نواؤں کی تقریب میں تبدیل
لبنان میں 2 جنوری کو ایک وڈیو منظر عام پر آئی جس میں دارالحکومت بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ کے قریب واقع ایک یونی ورسٹی کی سائنس فیکلٹی کے اندر ہونے والی تقریب کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ تقریب میں لبنان میں تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ موجود تھے تاہم حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کا ایک گروپ ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ کی وفاداری کا حلف اٹھا رہا ہے۔
یہ وڈیو مبینہ طور پر حزب اللہ کے طلبہ کے ایک سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔ جہاں حزب اللہ کی صفوں میں لڑتے ہوئے مارے جانے والے طلبہ کی تصاویر بھی نمایاں ہیں۔
وڈیو میں نوجوانوں کا ایک گروپ ترانے گاتا ہوا نظر آرہا ہے جن میں کہا گیا کہ ہم خمینی کے فرزند اور علی خامنہ ای کے وفادار ہیں۔
فیس بک پر وڈیو کے پھیلتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے ان تصرفات پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا جنہوں نے یونی ورسٹی کو امام بارگاہ جیسے ماحول میں تبدیل کر دیا۔ بعض افراد نے تبصرے میں زور دیا کہ اس طرح کی جامعات میں سکیورٹی کی ذمے داری اقوام متحدہ کو سنبھال لینا چاہیے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے برپا کیے جانے والے ماحول کے حوالے سے یہ منظر کوئی نیا نہیں ہے۔ ان عناصر نے لبنان کے متعدد جنوبی دیہات میں پریشانی کی صورت حال پھیلا دی ہے۔ بالخصوص بعض دیہات میں حزب اللہ اور اس کے معاونین نے رقص کی محفلوں کو روک دیا ہے اور انٹرنیٹ کے مخلوط کیفے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
-
سعد حریری لبنان کے نئے وزیراعظم نامزد
لبنان کے صدر میشال عون نے سرکردہ سنی سیاسی شخصیت سعد حریری کو وزیراعظم نامزد کرکے ...
بين الاقوامى -
خادم حرمین کا عون سے رابطہ ، لبنان کی حمایت کی یقین دہانی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ٹیلی فون پر لبنان کے ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کے اتحادی میشال عون لبنان کے صدر منتخب
لبنان کی پارلیمان نے سابق آرمی کمانڈر میشال عون کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ...
مشرق وسطی