خادم حرمین کا عون سے رابطہ ، لبنان کی حمایت کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ٹیلی فون پر لبنان کے نو منتخب صدر میشیل عون سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں صدر بننے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے باور کرایا کہ مملکت سعودی عرب لبنان اور اس کی یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے صدر عون ، جمہوریہ لبنان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و استحکام سے متعلق اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

لبنانی صدر نے شاہ سلمان کی مبارک باد اور لبنان اور اس کے عوام کے حوالے سے جذبات پر سعودی فرماں روا کا شکریہ ادا کیا۔

لبنان میں تقریبا ڈھائی برس تک صدر کا منصب خالی رہنے کے بعد پیر کے روز مشیل عون کو صدر منتخب کر لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں