شام میں روس کا بمبار طیارہ گر کر تباہ
روسی وزارت دفاع نے شام کے ساحلی علاقے میں اپنے ایک بمبار طیارے "میگ 29 کوبر" کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی کے نتیجے میں شام کے ساحلی علاقے میں روسی طیارہ بردار بحری جہاز "ایڈمرل کوزنٹیوف" کےقریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں بمبار طیارے کا ہواباز پیراشوٹ کی مدد سے کود گیا تھا اور وہ بہ حفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو حادثہ 13 نومبر بہ روز اتوار روسی وقت کے مطابق 17:30 پر پیش آیا۔ حادثہ فنی خرابی کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔ طیارے میں ایک ہی پائلٹ کی جگہ ہے۔ فنی خرابی کےبعد ہواباز نے پیراشوٹ کی مدد سے کود جان بچائی۔
ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روسی طیارہ بردار بحری جہاز’میگ 29 کوبر‘ ماڈل کےچھ جنگی طیارے لے کر کچھ عرصہ قبل شام ک ساحل پر پہنچا تھا۔ ان میں چار جنگی طیارے ایک سیٹر جب کہ دو طیارے دو سیٹر بتائے جاتے ہیں۔ تباہ ہونے والا بمبار جہاز ایک سیٹر ہی تھا۔
-
طیارہ گرانے پر ترکی کا روس سے معذرت سے انکار
روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے کہا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے روسی فوجی طیارہ مار ...
بين الاقوامى -
ترکی نے شام کے نزدیک روس کا لڑاکا طیارہ مار گرایا
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے روس کے ایک جنگی جیٹ کو شام کی سرحد کے نزدیک مار گرایا ...
بين الاقوامى -
روسی طیارہ گرانے سے پہلے ترک وارننگ کی آڈیو سنیئے
امریکی 'فوکس' نیوز نیٹ ورک کے ترک ایڈیشن نے اپنی سائٹ پر بیس سیکنڈ پر مشتمل ایک ...
ایڈیٹر کی پسند