سعودی عرب : قطیف میں دہشت گردی کے 3 مجرموں کو سزائے موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ریاض میں فوجداری سے متعلق خصوصی عدالت نے بدھ کے روز قطیف میں دہشت گردی کے مجرم ٹھہرائے جانے والے تین افراد کے خلاف تعزیرات کے تحت ابتدائی طور پر سزائے موت کا فیصلہ جاری کیا ہے جب کہ چوتھے شخص کو 12 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں ایک شدت پسند گروپ میں شامل تین مجرموں پر متعدد الزامات عائد کیے گئے۔ ان میں حکمراں کے خلاف مسلح ہو کر باہر نکلنا ، سکیورٹی گشت پر مامور سکیورٹی اہل کاروں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے متعدد واقعات میں شرکت اور جیل کی عمارت پر فائرنگ کرنا شامل ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے تینوں ملزمان کو خودکار اسلحے کی اسمگلنگ اور ہتھیار استعمال کرنے کی تربیت حاصل کرنے کے سلسلے میں بھی مجرم قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں