جبوتی اپنی سرزمین پر سعودی فوجی اڈے کے قیام پر آمادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جبوتی کے وزیر خارجہ محمود علی یوسف نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک سعودی عسکری موجودگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق یوسف نے بتایا کہ سعودی عسکری قیادت کی جانب سے جبوتی کے بعض علاقوں کا معائنہ کاری دورہ کیا گیا جہاں ممکنہ طور پر سعودی فوجی اڈے قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ " یقینا ہم ابتدائی طور پر اس کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کر دیے جائیں گے"۔

ایران کے ساتھ جبوتی کے تعلقات کے حوالے سے یوسف کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ابتدا سے ہی محسوس کرتا تھا کہ "تہران کے ساتھ تعاون میں بہت سی گڑبڑ ظاہر ہو رہی ہے جو ہمیں بھول بھلیوں میں پھنسا سکتی ہے لہذا ہم دھیرے دھیرے دور ہوتے چلے گئے"۔

محمود علی یوسف کے مطابق جب یمن میں آئینی حکومت اور عرب مفادات پر حملہ کیا گیا تو جبوتی نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں