ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف کے مطابق ناقص یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے سبب ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ اس وقت ملک میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں جن کو فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

یمن میں تقریبا 20 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

جنگ کے نتیجے میں تقریبا 2.6 کروڑ یمنیوں کو بدترین انسانی اور طبی صورت حال کا سامنا ہے۔ ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی بنیادی طبی دیکھ بھال سے محروم ہو چکے ہیں۔

اسی طرح صعدہ صوبے میں ہر 10 میں سے 8 بچے مزمن ناقص خوراک کا شکار ہیں۔

1

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں