شامی حزبِ اختلاف کا اسد حکومت پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی حزب اختلاف نے اسد رجیم پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا ہے اور ان کی مذمت کی ہے۔

شامی حزب اختلاف کے مختلف دھڑوں نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ تمام فریقوں کو جنگ بندی کی شرائط کی پاسداری کرنی چاہیے اور اس ضمن میں کوئی استثنا نہیں ہونا چاہیے۔

روس اور ترکی کی ثالثی میں شامی حزبِ اختلاف اور صدر بشارالاسد کی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا سمجھوتا طے پایا تھا۔اس پر جمعرات کی شب سے عمل درآمد کا آغاز ہوا تھا اور ان دونوں ممالک نے اس جنگ بندی کا سمجھوتا اور ایک قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجا تھا۔

سلامتی کونسل میں اس مجوزہ قرارداد پر آج (ہفتے کے روز) رائے شماری کا امکان ہے۔اس میں جنگ بندی سمجھوتے کی توثیق کی گئی ہے اور شام میں قیام امن کے لیے ایک نقشہ راہ کی حمایت کی گئی ہے۔اس کے تحت پہلے ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں