عراقی فوج کا مشرقی موصل کا 90% علاقہ داعش سے آزاد کرانے کا دعویٰ
عراق میں انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مشرقی موصل کا 90 فی صد علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی انسداد دہشت گردی فورسز کے ترجمان صباح نعمان نے ایک بیان میں بتایا کہ فورسز نے مشرقی موصل کا پچاسی سے نوے فی صد علاقہ داعش سے چھڑا لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مشرقی موصل کی صرف پانچ کالونیاں داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔ آئندہ چند ایام میں بقیہ مشرقی موصل کے تمام علاقے داعش سے چھڑالیے جائیں گے۔
صباح نعمان کا کہنا ہے کہ حالیہ آپریشن کے دوران مشرقی موصل میں النبی یونس، الجماسہ اور حضرت یونس کے مزار کا کنٹرول واپس لیا گیا اور ان مقامات پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داعشی دہشت گرد تمام اطراف سے اب فورسز کے گھیرے میں آچکے ہیں۔ ان کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ قبل ازیں ہفتے کے روز عراقی فوج نے مشرقی موصل میں قائم جامعہ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان صباح نعمان کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جاری جنگ کاری پیچیدہ ہے اور وہ نہیں جانتے کہ تازہ آپریشن میں کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر دوسری جانب عراقی فوج کے ساتھ اتحادی فوج بھی موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ داعش سے چھڑائی گئی النبی یونس کالونی اور حضرت یونس علیہ السلام کا مزار موصل کے اہم ترین تاریخی مقامات ہیں۔ ان پر داعش نے سنہ 2014ء کے دوران ڈرامائی انداز میں قبضہ کرلیا تھا۔
-
عراقی فورسز کا موصل یونی ورسٹی پر دھاوا.. داعش کا بھاری جانی نقصان
عراق میں نینوی صوبے میں آپریشنز کے کمانڈر عبد الامير رشيد يارالله نے جمعے کے روز ...
مشرق وسطی -
عراقی افواج نے موصل یونی ورسٹی کا گھیراؤ کر لیا
عراق میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ مشترکہ افواج نے موصل ...
مشرق وسطی -
عراقی فورسز کا موصل کے 80 فی صد مشرقی علاقے پر کنٹرول
عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی شہر موصل کے 80 فی صد مشرقی علاقے کا ...
مشرق وسطی