عراقی فورسز کا موصل یونی ورسٹی پر دھاوا.. داعش کا بھاری جانی نقصان
عراق میں نینوی صوبے میں آپریشنز کے کمانڈر عبد الامير رشيد يارالله نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ داعش تنظیم کے خلاف کئی روز سے جاری شدید لڑائی کے بعد انسداد دہشت گردی فورس نے موصل یونی ورسٹی پر حملہ کر کے کیمپس میں متعدد عمارتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
عبدالامیر کے مطابق عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے جب کہ داعش تنظیم موصل کے وسط میں دریائے دجلہ پر باقی ماندہ پُلوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس نے موصل شہر کے بائیں پرلے دوسرے پُل کا کنٹرول سنبھال کر وہاں عراقی پرچم لہرا دیا جب کہ نینوی صوبے کی عمارت اور دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی مذکورہ فورسز کو کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
"العربیہ" نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق عراقی فورسز نے الصدریہ کے علاقے کے علاوہ سرکاری محکموں کے کمپلیکس کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔ اس دوران داعش تنظیم کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ عراقی فورسز نے موصل شہر کے مشرقی حصے کا 80 سے 85% کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
-
شام کی جنگ میں لبنانیوں کی شرکت حکومتی فیصلہ نہیں:عون
لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے عرب مصلحت کے خلاف کوئی قدم نہیں ...
بين الاقوامى -
اقوام متحدہ کے تحت جلد شام امن مذاکرات کا انعقاد کیا جائے : فرانس
فرانس نے کہا ہے کہ شام میں جاری تنازعے کے حل کے لیے جلد اقوام متحدہ کی نگرانی میں ...
بين الاقوامى -
شام : داعش کی تدمر میں آثاریاتی مقامات کو دھماکے سے اڑانے کی تیاری
شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے گروپ نے با وثوق ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے ...
مشرق وسطی