سعودی جنگی بحری جہاز پر خودکش حملے کی تصدیق کرنے والی وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحر احمر کے جنوب میں گزشتہ ہفتے سعودی بحریہ کے جنگی جہاز پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے متعلق ایک وڈیو سامنے آئی ہے۔ وڈیو میں واضح طور ایک کشتی خود کش حملے کے لیے جہاز کے قریب آتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس وڈیو سے یمنی باغیوں کا وہ دعوی بھی جھوٹا ثابت ہو گیا جس میں ان ملیشیاؤں کا کہنا تھا کہ حملہ میزائل کے ذریعے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے بحر احمر میں نگرانی کے گشت کے دوران حوثیوں کے دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والا سعودی بحریہ کا جنگی جہاز "المدینہ" جدہ کے شاہ فیصل بحری اڈے پہنچ گیا۔

حادثے کے بعد مذکورہ جنگی جہاز بنا کسی تاخیر کے اپنے مقررہ وقت پر جدہ پہنچ گیا۔ اس موقع پر سعودی چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحمن بن صالح البنیان ، سعودی بحریہ کے کمانڈر جنرل عبدالله بن سلطان السلطان ، مغربی ریجن کے کمانڈر اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں