الجزائری اینکر کی طویل ترین لائیو نشریات کا نیا ریکارڈ!

محرز رابیہ نے مسلسل 51 گھنٹے براہ راست نشریات پیش کیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

افریقی ملک الجزائرسے فرانسیسی زبان میں نشریات پیش کرنےوالے ’ٹی وی 3‘ کے ایک میزبان نے طویل ترین براہ راست نشریات کا نیا علاقائی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

’العربیہ ڈات نیٹ‘ کے مطابق محرز رابیہ نامی صحافی نے گذشتہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے سے سوموار کی صبح 10 بجے تک اپنا پروگرام براہ راست بلا توقف پیش کرکے افریقی ملکوں میں طویل ترین پروگرام پیش کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محرز رابیہ نے مسلسل 51 گھنٹے لائیو نشریات پیش کیں۔ وہ ہر گھنٹے میں صرف پانچ منٹ آرام کے لیے وقفہ لیتا۔

الجزائری ریڈیو کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رابیہ نے اکاون گھنٹے بلا توقف نشریات پیش کیں۔

اس نے اپنا پروگرام ہفتے کی شام چھ بجے شروع کیا اور سوموار کو صبح دس بجے تک مسلسل جاری رکھا۔ اس دوران اس نے کئی انٹرویوز کےساتھ متعدد دیگر نوعیت کے معلومات پروگرام پیش کئے۔

طویل ترین نشریات کا یہ عالمی ریکارڈ ایک ایسے وقت میں قائم کیا گیا جب 13 فروری کو ریڈیو کاعالمی دن منایا جا رہا تھا۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق سنہ 2007ء میں طویل ترین براہ راست نشریات کا ریکارڈ مراکش کے عماد القطبی نے ’ایف ایم‘ ریڈیو سے ایک پروگرام کے پیش کرکے کیا تھا۔ عماد القطبی نے مسلسل 50 گھنٹے لائیونشریات پیش کی جب کی رابیہ نے 51 گھنٹے کا پروگرام براہ راست پیش کیا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں طویل ترین براہ راست نشریات پیش کرنے کا ریکارڈ بیلجین کے پیٹر وان کے حصے میں آیا ہے جس نے سنہ 2012ء میں مسلسل 185 گھنٹے کا براہ راست پروگرام نشر کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں