.

’عرب آئیڈل‘ کا اعزاز فلسطینی نوجوان یعقوب شاہین کے نام!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

’العربیہ‘ کے مادر ٹیلی ویژن چینل’ایم بی سی‘ کے مقبول شو’عرب آئیڈل [Arab Idol] کے چوتھے مقابلے میں عرب دنیا کی پسندیدہ اور مقبول ومحبوب شخصیت کا قرعہ فال اس بار ایک فلسطینی نوجوان یعقوب شاہین کے نام نکلا ہے اور وہ ’عرب آئیڈل‘ کا تاج سر پرسجانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’عرب آئیڈل‘ مقابلے کے آخری مرحلے میں تین عرب نوجوانوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ حتمی مقابلے سے قبل یہ سلسلہ کئی ہفتوں تک دسیوں امیدواروں کے درمیان جاری رہا۔ آخری مقابلے میں یعقوب شاہین، شہزادہ دندن اور یمنی عمار محمد ’عرب آئیڈل شو‘ کے تین مہمان تھے۔ آخری شو میں یعقوب شاہین کو 2017ءکی محبوب ’نوجوان شخصیت‘ کےطور پر منتخب کیا گیا۔

’عرب آئیڈل‘ کی آخری تقریب’ بیروت میں ’ایم بی سی‘ ٹی وی کے اسٹوڈیو میں منعقد کی گئی جس میں معروف مصری موسیقارہ شیریں عبدلوھاب کی موسیقی کی دھن میں انتخاب عمل میں لایا گیا۔

’عرب آئیڈل‘ پروگرام کے میزبان اور مصر اداکار احمد فہمی نے تینوں امیدواروں سے کہا کہ وہ عوام کے فیصلے کا انتظار کریں اور اسے خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کریں۔ تینوں نے صبر ثبات کے ساتھ عوام کے فیصلے کا انتظار کیا اور آخر کار عرب آئیڈل برائے 2107ء کے عوامی فیصلے کا انتخاب فلسطینی نوجوان یعقوب شاہین کے نام آیا۔

اگرچہ عرب آئیڈل کا چناؤ عرب ناظرین کے فیصلے پر کیاجاتا ہے مگر اس موقع ایک ریفری کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی جس میں اماراتی فن کار احلام، لبنان کے وائل کفروری، لبنانی فن کارہ نانسی عجرم اور مصر کے حسن الشافعی شامل تھے۔

عرب ناظرین کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ یعقوب شاہین کے حصے میں آئے اور انہیں عرب دنیا میں غیرمعمولی پذیرائی حاصل رہی۔ یعقوب شاہین نے ‘عرب آئیڈل 2017ء‘ منتخب ہونے پر فخر اور ’ایم بی سی‘ ٹیلی ویژن نیٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔