صنعاء کے مشرق میں باغیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا گیا
یمن کی مسلح افواج کی مرکزی کمان نے صنعاء کے مشرق میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج کو جبلِ قرن کے علاقے میں اسلحے کا ایک ڈپو ملا ہے جس میں باغیوں کے بیلسٹک میزائل بھی موجود ہیں۔ اس دوران باغی ملیشیاؤں کی جانب سے ذمار صوبے کے ضلع عتمہ میں گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کے طیاروں نے فروری میں صنعاء کے مغربی علاقے میں واقع ایوی ایشن اینڈ ایئر ڈیفنس کالج میں باغیوں کے ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا تھا۔
-
یمن: عدن میں زندگی لوٹ آئی، تاریخی گھڑیال ’بیگ بین‘ کی سوئیاں بھی چل پڑیں
یمن کے جنوبی حصے عدن میں باغیوں کو شکست دینے کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ...
بين الاقوامى -
یمن : القاعدہ تنظیم کے ٹھکانوں پر نئے حملے
یمن میں جنوبی علاقوں میں القاعدہ تنظیم کے مشتبہ ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹروں اور ڈرون ...
مشرق وسطی -
یمن: المخا کے شمال میں باغیوں پر سرکاری فوج کے حملے
یمن میں سرکاری فوج نے المخا شہر کے شمال اور مشرق میں حوثی اور معزول صالح کی ...
مشرق وسطی