مصری خاتون 18 سال بعد دوبارہ دلہن کے روپ میں!

صحافیہ منال العیسوی کی شادی کی سالگرہ کی منفرد تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شادی کی سالگرہ منانا تو کوئی بات نہیں مگر مصر کی ایک خاتون صحافی منال عیسوی نے اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ کچھ ایسے انداز میں منائی کہ اس کے چرچے چار دانگ عالم میں مشہور ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منال العیسوی شادی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بار پھر دلہن میں روپ میں سامنے آئیں۔ انہوں نے قاہرہ کے ایک شادی ہال میں اپنی شادی کی سالگرہ کی تقریب برپا کی جس میں شادی کا سماں تھا۔ تقریب میں اس کے عزیز واقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منفرد انداز میں شادی کی سالگرہ منانے کا مقصد اپنے شوہر سے محبت کی تجدید اور غیر روایتی انداز میں محبت کا اظہار کرنا تھا۔ دو بچوں کی ماں نے بتایا کہ اس نے شادی کی روپ میں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا تو اس میں اس کے اقارب اور اہل خانہ نے بھرپور ساتھ دیا۔ سب کی کوششوں اور تعاون سے میں ایک ایسی تقریب برپا کرنے میں کامیاب رہی جس میں اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ دلہن کے روپ میں شادی کی سالگرہ کی تقریب شوہر کے لیے میری طرف سے ایک تحفہ ہے۔ اس تقریب کے موقع پر میں نے اپنے شوہر کو دانستہ اور نا دانستہ غلطیوں پر معذرت کرنا چاہتی تھی اور یہ اس کا ایک بہترین موقع تھا۔

ایک سوال کے جواب میں منال العیسوی نے کہا کہ ممکن ہےکہ اس کا شوہر سے محبت کے اظہار کا یہ انداز نیا اور منفرد ہو مگر اس موقع نے اسے خوشیوں سے بھر دیا ہے۔

1

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں