شام:الرقہ میں 100 امریکی سپاہیوں کے اتارے جانے کی اطلاعات
حلب اور الرقہ کے درمیان سپلائی روٹ بند کردیا گیا
شام میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے دارالحکومت قرار دیے جانے والے الرقہ شہر میں امریکی فوج کے تازہ دستوں کے اتارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
’العربیہ‘ نیوز چینل کو اپنے ذریعے سے اطلاعات ملی ہیں کہ امریکی ’انفنٹری‘ [پیادہ] فوج کے 100 تربیت یافتہ سپاہیوں کو الرقہ کے نواحی علاقوں ابو ھریرہ، المشیرفہ، الکرین اور المحیمہ میں فضاء سے اتارا گیا۔ امریکی فوجیوں نے شامی اپوزیشن کی ڈیموکریٹک فورسز کی معاونت سے حلب اور الرقہ کےدرمیان سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا ’حمایۃ الشعب‘ نے اپنے جنگجوؤں کو جعبر کے مقام سے کشتیوں کے ذریعے پہنچانا شروع کیے ہیں۔
درایں اثناء سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج کے اہلکاروں کی نفری الرقہ میں اتاری گئی ہے تاکہ داعش کے خلاف جاری آپریشن کو مزید وسعت دی جاسکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوجیوں کے اتارے جانے کا مقصد دریائے فرات کے کنارے اور اس کے بالمقابل کے ان علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط بنایا جاسکے جو حالیہ کارروائیوں کے دوران داعش سے چھینے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کا کہنا ہے کہ الرقہ کے تزویراتی علاقے پر کنٹرول اور فرات ڈیم پر قبضے کے لیے اپوزیشن فورسز کو امریکی توپخانے کی بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔
وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی الرقہ میں داعش کے خلاف برسرپیکار ڈیموکریٹک فورسز کو فضائی مدد فراہم کریں گے۔ ترجمان کے مطابق امریکی فضائیہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوؤں کو الطبقہ ڈیم پر قبضے کے لیے ان کی منتقلی میں مدد کررہی ہے۔
درایں اثناء انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’انسانی حقوق آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجےمیں الرقہ سے نقل مکانی کرنے والے 33 شہری مارے گئے۔ یہ ہلاکتیں مغربی الرقہ میں المنصورہ کے مقام پر ایک اسکول پر بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے گا۔
-
الرقہ میں داعش کے زیرتسلط علاقوں سے 300 خاندان فرار
فرار ہونے والوں میں جنگجوؤں کے اہل خانہ بھی شامل
مشرق وسطی -
امریکا نے الرقہ میں داعش مخالف جنگ میں مزید 400 فوجی جھونک دیے
امریکا نے شام کے شہر الرقہ میں داعش کے جنگجوؤں کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے مزید ...
مشرق وسطی -
داعش کی قیادت "الرقہ" سے فرار ہونے لگی: امریکا
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند گروپ ’داعش‘ کی ...
بين الاقوامى