موصل: داعش تنظیم اپنے سب سے بڑے بریگیڈ کے مرکز سے محروم
عراق کی وفاقی پولیس نے جمعے کے روز موصل شہر میں داعش تنظیم کے ایک سب سے بڑے بریگیڈ "ریاض الصالحین" کے صدر دفتر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مرکز سے مختلف دستاویزات کے علاوہ مختلف نوعیت کا گولہ بارود، اسلحہ اور رابطوں کے آلات برآمد کر لیے گئے۔ یہ بات وفاقی پولیس کے سربراہ میجر جنرل شاکر جودت کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کو موصل شہر کے مغربی حصے کو آزاد کرانے کے لیے جاری آپریشن کے دوران داعش تنظیم کے خلاف گھمسان کے معرکوں کا سامنا ہے۔ البتہ شدت پسند تنظیم تیزی کے ساتھ کمزوری کا شکار ہو رہی ہے۔
عراقی فورسز نے داعش تنظیم کے مرکزی گڑھ مغربی موصل کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن کا آغاز 19 فروری سے کیا تھا۔ اب تک یہ فورسز شہر کے اندر متعدد علاقوں کے علاوہ ہوائی اڈے اس کے نزدیکی ایک فوجی اڈے اور اطراف میں واقع دیہات کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
-
’’امریکا داعش مخالف جنگ میں مہاجرین کے لیے محفوظ زون قائم کرے گا‘‘
داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کو یقینی طور پر ہلاک کیا جائے گا: ٹیلرسن
بين الاقوامى -
عراقی فورسز مغربی موصل سے شہریوں کے انخلاء کے لیے کوشاں
سرکاری فوجیوں کو داعش کے گڑھ نوری مسجد کی جانب پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا
مشرق وسطی -
داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی فوری مدد کریں گے: امریکا
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں منگل کے ...
بين الاقوامى