’’امریکا داعش مخالف جنگ میں مہاجرین کے لیے محفوظ زون قائم کرے گا‘‘

داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کو یقینی طور پر ہلاک کیا جائے گا: ٹیلرسن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش اور القاعدہ کے خلاف دباؤ بڑھائے گا اور ان گروپوں کو شکست دینے کے لیے جنگ کے اگلے مرحلے میں مہاجرین کی مدد اور ان کی گھروں کو واپسی کے لیے عبوری محفوظ زون قائم کرے گا۔

وہ بدھ کے روز عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد میں شامل اڑسٹھ ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں سے خطاب کررہے تھے۔البتہ انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ امریکا یہ محفوظ زون کہاں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انھوں نے محکمہ خارجہ میں منعقدہ اس اجلاس میں کہا کہ ’’امریکا جنگ بندیوں کے ذریعے استحکام کے عبوری زونز کے قیام کے لیے کام کرے گا تاکہ مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹ سکیں‘‘۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں اتحاد اور مقامی فورسز نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف دباؤ جاری رکھا ہوا ہے اور داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کو یقینی طور پر ہلاک کیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ’’ ابو بکر البغدادی کے قریباً تمام نائبین ہلاک ہوچکے ہیں۔ان مہلوکین میں برسلز ،پیرس اور دوسرے مقامات پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا‘‘۔ان کاکہنا تھا کہ ’’اب یہ کچھ وقت ہی کا معاملہ رہ گیا ہے اور بغدادی بہ ذات خود بھی اسی انجام سے دوچار ہوگا‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں