یمن : الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے لیے 2 بریگیڈ تیار
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے یمنی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عبدربہ منصور ہادی کی حکومت نے الحدیدہ کی بندرگاہ کو واپس لینے کے لیے دو تربیت یافتہ بریگیڈوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق پہلا بریگیڈ الحدیدہ سے 230 کلو میٹر شمال میں میدی کے علاقے میں جب کہ دوسرا بریگیڈ الحدیدہ کے جنوب میں 130 کلو میٹر کی دوری پر الخوخہ کے علاقے کے باہر تعینات ہو گا۔ اس کا مقصد اسلحے کی اسمگلنگ کی کارروائیوں اور امدادی سامان کے ٹرکوں پر باغیوں کے دھاوے کو روکنا ہے۔
یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ الحدیدہ کی بندرگاہ کے ذریعے اسلحے کی اسمگلنگ اور امدادی سامان لوٹ لینے کی کارروائیوں میں حوثیوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے اقوام متحدہ کو ثبوت اور دستاویزات پیش کر چکی ہے۔ لہذا ملیشیاؤں سے اس بندرگاہ کو آزاد کرانے کا وقت قریب آ چکا ہے۔
یمن کی وزارت دفاع کے ایک سینئر ڈائریکٹر محسن خصروف کے مطابق متوقع فوجی کارروائی میں جلدی کا ایک سبب " اقوام متحدہ کی جانب سے اس درخواست کو نظر انداز کرنا ہے جس میں الحدیدہ کی بندرگاہ کی مسلسل نگرانی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کارروائی کے لیے سیاسی فیصلہ ہو چکا ہے اور عسکری تیاری مکمل ہو چکی ہے اور اب الحدیدہ کی بندرگاہ کو حوثیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے صرف الٹی گنتی کا انتظار ہے"۔
-
یمن : مُرغیاں بھی حوثیوں کے عتاب سے محفوظ نہیں
یمن میں پولٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری افراد حوثیوں کے زیر ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثیوں کی بارودی سرنگوں سے سیکڑوں شہری جاں بحق
یمن میں انسانی حقوق کی پامالی پر نظر رکھنے والے گروپ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ...
مشرق وسطی -
یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کے 20 حملے
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ایام کے دوران امریکی فوج نے یمن کے مختلف ...
مشرق وسطی