عراق: الرمادی میں پولیس ہیڈ کواٹر پر حملے کی کوشش ناکام

دو خود کش بمباروں کو ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے سے قبل ہلاک کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کی الانبار گورنری کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کل منگل کی شام سیکیورٹی فورسز نے الرمادی شہرکے جنوب میں دہشت گردوں کے دو خود کش حملے ناکام بنا کر بڑی تباہی سے بچالیا۔

الانبار پولیس کے ایک ذریعے نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ خود کش جیکٹیں پہنے دو دہشت گردوں نے الملعب کے مقام پر قائم پولیس ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے گھات لگا کر مشتبہ خود کش بمباروں کو پکڑنے کی کوشش کی مگر انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکوں سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے۔

پولیس نے خود کش دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ زخمیون کوایک مقامی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ الرمادی شہرمیں خود کش حملے اور بم دھماکے معمول کی بات ہے۔ شدت پسند بارود سے بھری کاروں سے شہر میں دھماکے کرتے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ الرمادی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے کیونکہ داعش ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔ داعش کو موصل، صلاح الدین گورنری اور دیالی میں شکست کا سامنا ہے اور اس کے جنگجو ملک کےدوسرے شہروں میں بم دھماکے کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں