روس اور ایران کے ساتھ مفاہمت پہلے سے کہیں زیادہ ہے : حزب اللہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ماسکو ، تہران اور حزب اللہ کے درمیان موجودہ ہم آہنگی اور مفاہمت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

اپنے ایک خطاب میں نصر اللہ نے کہا کہ شام ایک نئے حساس مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ اس کی ملیشیا لبنانی سرحد کے شمال مشرق سے سنی جنگجوؤں کو نکالنے کے حوالے سے کسی بھی معاہدے کی ضمانت کے لیے تیار ہے۔

نصر اللہ کے مطابق شیعہ جماعتوں نے شام کے ساتھ لبنان کی مشرقی سرحد پر اپنے تمام ٹھکانوں کو ختم کر دیا ہے اور اب یہ علاقہ ریاست کی ذمے داری میں آ چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں