المنیا میں حملے کے بعد مصری فوج کی لیبیا میں کارروائی

الدرنہ مجاھدین کونسل کے ہیڈ کواٹر سمیت کئی ٹھکانے تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک لیبیا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔ اب تک کےحملوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں انتہا پسند گروپوں کے خلاف کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب اس بات کی تصدیق ہوئی کی گذشتہ روز المنیا میں دہشت گردی کے واقع میں لیبی عسکریت پسند ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق مصری فوج نے لیبیا میں فضائی حملے میں ’ مجلس شوریٰ مجاھدین درنہ‘ کا ہیڈ کواٹر تباہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مصری فوج نے لیبیا میں واودی الناقہ اور الظھر الاحمر میں مجاھدین درنہ نامی ایک شدت پسند گروپ کےٹھکانوں پربمباری کی گئی۔

’’العربیہ‘‘ ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ درنہ میں مصری فوج نے انتہا پسند گروپوں کے چھ ٹھکانوں پر بمباری کی ہےجس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر مصری وزیراعظم شریف اسماعیل نے کہا ہے کہ لیبیا میں دہشت گردوں کے خلاف مصری فوج کا حملہ صرف نقطہ آغاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مصر کی سلامتی کوسرحد پار سے خطرہ لاحق ہوا تو قاہرہ اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں