شام: تدمر میں داعش کے ہاتھوں حزب اللہ کے ارکان ہلاک اور قید
شام میں داعش تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تدمر شہر کے مشرق میں لبنانی تنظیم حزب اللہ کے تین ارکان کو ہلاک کردیا جب کہ ایک رکن کو قیدی بنا لیا۔ تنظیم کے مطابق فریقین کے درمیان فریقین کے درمیان حمص کے مشرقی نواحی علاقے میں جھڑپیں ہوئیں۔
اس دوران ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ہلاک شدگان اور قیدی بنایا گیا جنگجو نظر آرہا ہے اور اس کے چہرے پر خون لگا ہوا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں سے ایک جنگجو کی شناخت کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ اس کا نام بسام الاسعد ہے جس کی تاریخ پیدائش 1988 ہے۔
دوسری جانب ایرانی ویب سائٹوں نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والے جنرل حسن عشوری کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جو شام میں مارا گیا۔