لبنان : النصرہ محاذ نے عرسال میں حزب اللہ کا مسلح جنگجو پکڑ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے سرحدی قصبے عرسال کے نواح میں شام کے معروف مزاحمتی گروپ النصرہ محاذ کے جنگجوؤں نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک مسلح جنگجو کو پکڑ لیا ہے۔

لبنانی فوج شام کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے جرود عرسال میں مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔اس کارروائی میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے جنگجو بھی شریک ہیں ۔شام اور لبنان کے درمیان پہاڑی علاقے میں واقع جرود عرسال کا علاقہ شامی مزاحمت کاروں کا ایک محفوظ گڑھ ہے اور یہاں داعش اور النصرہ محاذ کے جنگجوؤں نے اپنی خفیہ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔

دریں اثناء العربیہ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے وادی قلمون کے مغربی علاقے میں مسلح مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر دوبارہ فضائی حملے شروع کردیے ہیں۔ لبنانی فوج عرسال اور اس کے نواحی علاقوں میں گشت کررہی ہے اور اس نے وہاں سکیورٹی سخت کردی ہے تاکہ وہاں شام سے تعلق رکھنے والے مسلح جنگجوؤں کو آزادانہ نقل وحرکت سے روکا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں