قطری شہریوں کے لیے سعودی عرب کے براہ راست فضائی سفر کی صورت ؟
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سِول ایوی ایشن نے بھی وزارت حج و عمرہ کے اس موقف کی تصدیق کی ہے کہ مملکت کی حکومت برادر قطری شہریوں کو کسی بھی وقت اور کسی بھی فضائی کمپنی (ما سوا قطر ایئرویز) کے ذریعے عمرے اور حج کی ادائیگی کے لیے دیکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔ ان افراد کی آمد جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ یا مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کے راستے ہو گی۔
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ قطر کے جن شہریوں یا وہاں جن مقیمین کے پاس سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ اور قطر میں امور حج سے متعلق ادارے کے اجازت نامے موجود ہیں اور ان کی الکٹرونک رجسٹریشن بھی ہو چکی ہے.. ایسے لوگ دوحہ یا کسی بھی دوسرے مقام (ٹرانزِٹ) سے کسی بھی فضائی کمپنی (ما سوا قطر ایئرویز) کے ذریعے آ سکتے ہیں۔ اس شرط کے ساتھ کہ اُس فضائی کمپنی کو حکومتِ قطر نے چُنا ہو اور سعودی جنرل اتھارٹی آف سِول ایوی ایشن نے اس کی منظوری دے دی ہو۔ رواں برس 1438 ہجری کے حج سیزن کے لیے ان افراد کی آمد اور روانگی صرف جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ یا مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کے راستے ہو گی۔
اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ حجاج ، معتمرین اور زائرین کی خدمت اور دیکھ بھال کے حوالے سے خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کی حکومت کی ہدایات پر عمل درامد کرے گی تا کہ یہ لوگ اپنے مناسک کی ادائیگی پورے اطمینان اور سہولت کے ساتھ کر سکیں۔
-
طیب ایردوآن کا شاہ سلمان سے قطر بحران اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
قطر سے بحران کے حل کے لیے سعودی عرب پر بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے: ترک صدر
بين الاقوامى -
سعودی عرب : اونٹوں کے لیے سرکاری سطح پر پہلے کلب کا قیام
جزیرہ عرب کی آبادی کے ساتھ اُونٹ کا ازلی نوعیت کا تعلق زمانوں سے چلا آ رہا ہے۔ ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: سیہات میں ہلاک دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات
سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے مشرقی صوبے میں ضلع قطیف کے شہر سیہات میں ...
مشرق وسطی