.

محمد بن سلمان کا عراق کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے بدھ کی شب جدہ میں عراقی وزیر تیل انجینئر جبار اللعیبی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ سعودی عرب کی خواہش ہے کہ عراق میں استحکام ہو اور اُس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو پروان چڑھایا جائے اور مضبوط بنایا جائے جو دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہو۔

اس دوران اقتصادی میدانوں میں مشترکہ مواقع بالخصوص توانائی کا شعبہ ، زمینی گزرگاہوں کا کھولا جانا ، براہ راست پروازیں چلانا اور تجارتی تبادلے کو سراہے جانے کے علاوہ سعودی نجی سیکٹر سے سرمایہ کاری جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

بات چیت میں پٹرولیم پالیسیوں کی کوآڑڈی نیشن کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون اور دونوں ملکوں کی جانب سے پٹرول کی پیداوار کم کرنے سے متعلق معاہدے کی پاسداری پر بھی روشنی ڈالی گئی۔