شامی فوج نے حزب اللہ اور داعش میں انخلا کے سمجھوتے کی حمایت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی فوج نے داعش اور حزب اللہ کے درمیان انخلا کے ایک سمجھوتے سے اتفاق کیا ہے۔اس کے تحت داعش کے جنگجوؤں کو شام اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے سے شام کے مشرقی علاقے کی جانب جانے کی اجازت دی جائے گی۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اتوار کو ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ’’ مغربی قلمون میں ہماری مسلح افواج (اور حزب اللہ )کی کامیابیوں کے بعد حزب اللہ اور دہشت گرد گروپ داعش کے درمیان ڈیل کی منظوری دے دی گئی ہے‘‘۔

لیکن اس نشریے میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اس ڈیل کے تحت شام کے سرحدی علاقے سے ہی داعش کے جنگجوؤں کا انخلا ہوگا یا وہ لبنان کے سرحدی علاقے سے بھی مشرقی شام کی جانب منتقل ہوسکیں گے۔

لبنان اور شام کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں اتوار کی صبح سے جنگ بندی جاری ہے۔اس علاقے میں داعش کے جنگ ایک جانب تو شامی فوج اور حزب اللہ کے خلاف لڑ رہے تھے اور دوسری جانب لبنانی فوج ان کے خلاف کارروائی کررہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں