العیاضیہ، تلعفر کی مکمل واپسی کی راہ میں آخری رکاوٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراقی مشترکہ آپریشنز کمان کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی الزبیدی نے باور کرایا ہے کہ عراقی فوج کے یونٹوں نے العیاضیہ کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے جو تلعفر ضلعے میں داعش کی موجودگی کا آخری علاقہ ہے۔ الزبیدی کے مطابق العیاضیہ کا مکمل طور پر گھیراؤ کر لیا گیا ہے اور اس کے اندر داعش کے ارکان کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عراقی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ معرکہ شروع ہونے کے 8 روز بعد تلعفر ضلعے کے کُل 29 علاقوں میں سے زیادہ تر کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ عراقی فوج کو العیاضیہ پر کنٹرول حاصل کرنے کا انتظار ہے جس کے بعد مکمل فتح کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے داعش تنظیم کے خلاف سرکاری فورسز کی مسلسل کامیابیوں پر عراق کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ذریعے نے ایک مرتبہ پھر باور کرایا ہے کہ مملکت دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں مکمل طور پر عراق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے یہاں تک کہ اس پر قابو پالیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں