یمن : میدی کے ساحل کے مقابل حوثیوں کی بارودی سرنگوں کا خاتمہ
یمن میں 5 ویں ملٹری زون میں سرکاری فوج کے بحری دستے نے اتوار کے روز میدی ضلعے کے ساحل سے درجنوں میلوں کی دوری پر سمندری بارودی سرنگوں کا ایک جال ناکارہ بنا دیا۔
عسکری ذریعے کے مطابق بحری دستے کے ایک گشتی یونٹ نے جزیرہ غراب کی سمت بارودی سرنگوں کے اس جال کا پتہ چلایا تھا جو پہلے کسی وقت حوثی ملیشیاؤں نے پانی میں بچھائی تھیں۔
ذریعے نے مزید بتایا کہ سمندری بارودی سرنگوں کی ٹیم نے بعض سرنگوں کو دھماکے سے تباہ کرنے کے لیے ایک جزیرے کے ساحل تک پہنچایا جب کہ درجنوں سرنگوں کے ساتھ نمٹنے کا سلسلسہ ابھی جاری ہے۔
بحری دستے کی فورس نے رواں ماہ دو ستمبر کو باغیوں کی جانب سے بارودی سرنگوں کے ماہرین کی ایک ٹیم کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی تھی جو بحر احمر کے ساحلوں پر سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران مذکورہ افراد کی کشتی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں باغیوں کے 5 ماہرین مارے گئے۔
یمن میں عرب اتحاد کی افواج کی قیادت نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ سعودی شاہی بحریہ کے جہازوں نے میدی کی بندرگاہ کے نزدیک یمنی ساحلوں میں متعدد سمندری بارودی سرنگوں کو پتہ چلایا ہے۔
اتحادی قیادت نے ایک بیان میں ان سرنگوں کے خطرات سے خبردار کیا تھا جو بین الاقوامی اور تجارتی جہاز رانی کے علاوہ یمن کے شہروں اور صوبوں کے لیے داخل ہونے والے امدادی جہازوں کے واسطے بھی بڑا خطرہ ہے۔
یمن میں باغیوں کے سرغنہ عبدالملک الحوثی نے اپنے آخری خطاب میں بین الاقوامی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ اس سے قبل موصولہ معلومات سے انکشاف ہوا تھا کہ ایرانی ماہرین سمندری بارودی سرنگوں کی تیاری اور ان کی تنصیب میں یمنی باغیوں کی مدد کر رہے ہیں۔
-
حوثی خواتین کی اسلحے کی تربیت کے لیے ایران، عراق اور لبنان کی خواتین
یمنی معزول صدر علی عبداللہ صالح کے ہمنوا تحلیل شدہ ریپبلکن گارڈز کے ایک افسر نے ...
مشرق وسطی -
حوثی لیڈر کی پڑوسی ملکوں پر میزائل حملوں کی دھمکی
یمن میں ایران کے پالتو حوثی شدت پسند گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے دھمکی دی ہے ...
بين الاقوامى -
حوثی باغی منحرف علی صالح کو قتل کرسکتے ہیں: نائب صدر
یمن کے نائب صدر جنرل علی محسن الاحمر نے منگل کو اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ ...
بين الاقوامى