لیبیا میں امریکی فضائی حملوں میں داعش کے متعدد جنگجو ہلاک
امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے لیبیا میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ٹھکانوں پر مزید فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے لیبیا میں تازہ حملے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دوسری کارروائی ہیں۔ ایک ہفتہ قبل بھی امریکی فوج نے لیبیا میں فوجی کارروائی کے دوران ڈیڑھ درجن داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکی فوج کی افریقن کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ حملے جنوب مشرقی شہر سرت سے 161 کلو میٹر دور کئے گئے۔ حملوں سے قبل امریکی فوج نے لیبیا کی قومی حکومت سے رابطہ کرکے اسے اعتماد میں لیا تھا۔
جمعرات کو امریکی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ داعش لیبیا کے صحرائی علاقوں میں ایک بڑا لشکر تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرت میں داعش کے ٹھکانوں کے ختم ہونے کے بعد تنظیم کا اگلا ہدف صحرائی علاقے ہیں اور وہ اپنے تین بریگیڈ تشکیل دینے کی تیاری کررہی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ فوج نے فضائی حملوں میں لیبیا میں داعش کے 17 جنگجو ہلاک کردیے ہیں۔
-
’قبطی عیسائیوں کوخوف وہراس پھیلانے کے لیے قتل کیا گیا‘
لیبیا: سرت میں داعش کی سرگرمیوں کی نئی تفصیلات
بين الاقوامى -
لیبی شہر سرت کی داعش سے آزادی کا اعلان
لیبیا کی یونٹی گورنمنٹ کے رہنما فایز السراج سرت شہر کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانے ...
بين الاقوامى -
داعش کے حملے میں لیبی فوج کے28 اہلکار ہلاک، سیکڑوں زخمی
لیبی فوج کی سرت میں داعش مخالف فیصلہ کن کارروائی
بين الاقوامى