عراق :کردستان میں پھنسے غیرملکیوں کو بغداد کے ذریعے واپس جانے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے بعد کردستان میں پھنس جانے والے غیرملکیوں کو بغداد کے ذریعے اپنے ممالک کو واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔

قبل ازیں خود مختار شمالی کردستان کے علاقائی ویزے پر آنے والے غیرملکی عراق کے دوسرے علاقوں میں داخل نہیں ہو سکتے تھے اور انھیں عراق سے الگ سے ویزا لینا پڑتا تھا لیکن اب عراقی کردستان میں مقیم ایسے غیرملکیوں کے لیے بغداد حکومت نے عارضی طور پر یہ شرط ختم کردی ہے اور وہ عراق کے ویزے یا کوئی اضافہ رقم یا جرمانہ ادا کیے بغیر بغداد آسکتے ہیں اور وہاں سے بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے اپنے اپنے ممالک کو روانہ ہوسکتے ہیں۔

عراق کے وزیر داخلہ قاسم العراجی نے سوموار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ کوئی بھی شخص بغداد کے ذریعے جرمانہ ادا کیے یا اخراجی ویزے کے بغیر ملک سے واپس جا سکتا ہے‘‘۔

عراق نے جمعہ کو کردستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت پر پابندی لگا دی تھی۔اس نے یہ فیصلہ عراقی کردستان میں گذشتہ سوموار کو منعقدہ آزادی ریفرینڈم کے ردعمل میں کیا تھا۔

اس ریفرینڈم میں قریباً 93 فی صد کرد ووٹروں نے آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا لیکن اس ریفرینڈم کے بعد خطے میں کشیدگی پیدا ہوچکی ہے اور اس کے نتائج کو بغداد حکومت اور عراق کے پڑوسی ممالک ترکی اور ایران نے تسلیم نہیں کیا ہے اور وہ کردستان کے خلاف سخت اقدامات کی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size