فلسطینیوں میں مفاہمت، سعودی عرب کا خیر مقدم

قومی یکجہتی اور مصالحت فلسطینی قوم کا دیرینہ خواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے فلسطین کی بڑی جماعتوں میں مفاہمتی کوششوں اور ان کے نتیجے میں قائم ہونے والی قومی حکومت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے فلسطینیوں میں مصالحتی مساعی کے آگے بڑھنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کےعہدیدار کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں میں قومی مفاہمت کے نتیجے میں قومی حکومت کا قیام مثبت پیش رفت ہے۔ سعودی عرب کی مخلصانہ خواہش ہے کہ تمام فلسطینی بھائی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اختلافات کا باب بند کردیں۔

ذرائع کے مطابق فلسطینیوں میں مفاہمت غیرمعمولی اہمیت کی حامل پیش رفت اور قضیہ فلسطین میں ایک اہم تبدیلی ہے۔ فلسطینیوں میں قومی یکجہتی فلسطینی قوم کی دیرینہ امنگوں کی ترجمانی ہے۔ اس کے نتیجے میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کے لیے جاری کوششوں میں پیش رفت کا موقع ملے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں